نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مسیحی ممبران اور اُن کی فیملیز کی خوشیوں میں شریک ہونے اور بین المذاہب مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تقریب آج  بدھ کو ہوگی

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):نیشنل پریس کلب(این پی سی) اسلام آباد کی جانب سے  کرسمس کے موقع پر اپنے مسیحی ممبران اور اُن کی فیملیز کی خوشیوں میں شریک ہونے اور بین المذاہب مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے تقریب آج  بدھ کوپریس کلب میں منعقد ہوگی۔تقریب میں این پی سی  کے مسیحی ممبران اور اُن کے اہلِ خانہ کے اعزاز میں خصوصی ڈنر دیا جائے گا جبکہ …

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):نیشنل پریس کلب(این پی سی) اسلام آباد کی جانب سے  کرسمس کے موقع پر اپنے مسیحی ممبران اور اُن کی فیملیز کی خوشیوں میں شریک ہونے اور بین المذاہب مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے تقریب آج  بدھ کوپریس کلب میں منعقد ہوگی۔تقریب میں این پی سی  کے مسیحی ممبران اور اُن کے اہلِ خانہ کے اعزاز میں خصوصی ڈنر دیا جائے گا جبکہ بچوں میں تحائف کی تقسیم کے علاوہ کرسمس کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔

اس موقع پر مسیحی برادری کی مذہبی رسومات بھی ادا کی جائیں گی، جس سے مذہبی رواداری اور باہمی احترام کے پیغام کو مزید تقویت ملے گی۔ این پی سی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کرسمس کی اس تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑسابق وزیر اعظم پاکستان و رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف ممالک کے سفراء کی شرکت بھی متوقع ہے۔

تقریب کو شایانِ شان اور کامیاب بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو اپنے اپنے دائرہ کار میں ذمہ داریاں ادا کریں گی۔این پی سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف اقلیتی برادری کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ہیں بلکہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور صحافتی برادری کے اتحاد کو بھی مضبوط کرتی ہیں۔نیشنل پریس کلب کی جانب سے کرسمس کی یہ تقریب بھائی چارے، امن اور باہمی احترام کے فروغ کی ایک خوبصورت مثال ہوگی۔