بھارت میں مسلم خاتون سے ہتک آمیز سلوک قابل مذمت ہے، اسلم غوری

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلم خاتون سے ہتک آمیز سلوک قابل مذمت ہے، وزیر اعلی نتیش کمار کا خاتون سے نقاب کھینچنا بنیادی انسانی حقوق اور مشرقی اقدار کی توہین ہے۔ جے یو آئی کے مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلم غوری نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ تسلسل سے …

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلم خاتون سے ہتک آمیز سلوک قابل مذمت ہے، وزیر اعلی نتیش کمار کا خاتون سے نقاب کھینچنا بنیادی انسانی حقوق اور مشرقی اقدار کی توہین ہے۔ جے یو آئی کے مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلم غوری نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ تسلسل سے غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ نے خاتون سے نقاب کھینچ کر پست ذہنیت کا ثبوت دیا ہے، جانوروں کے حقوق پر واویلا مچانے والے مغرب کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کو نقاب کا پابند کرنے پر پوری دنیا شور مچاتی ہے، بھارت میں اس دلخراش واقعہ کی خاموشی پر دنیا کی خاموشی انصاف کے خلاف ہے، اس واقعہ سے بھارت کے جمہوری اور سیکولر چہرے سے جھوٹا نقاب اتر گیا ہے۔