عوامی حلقوں کےخیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی پر سوالات

پشاور۔19دسمبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے عوام نے صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک سروے میں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ صوبے میں صحت اور تعلیم کا نظام مکمل طور پر تباہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔ سرکاری ہسپتال خستہ حالی کا منظر پیش کر رہے ہیں جہاں نہ …

پشاور۔19دسمبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے عوام نے صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک سروے میں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ صوبے میں صحت اور تعلیم کا نظام مکمل طور پر تباہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔

سرکاری ہسپتال خستہ حالی کا منظر پیش کر رہے ہیں جہاں نہ تو جدید طبی آلات میسر ہیں اور نہ ہی ماہر ڈاکٹرز موجود ہیں۔ شہریوں نے انکشاف کیا کہ ہسپتالوں میں علاج کے لیے دو دو ماہ کی تاریخیں دی جاتی ہیں اور غریب کے بجائے صرف بااثر افراد کو ترجیح دی جاتی ہے۔عوام نے شکوہ کیا کہ صوبے میں روزگار کے مواقع ختم ہو کر رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان دوسرے شہروں میں ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل سے مکمل لاتعلق نظر آتی ہے اور تاحال کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا جا سکا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سیاسی بیانیے کے بجائے تعلیم، صحت اور امن و امان کی سنگین صورتحال پر توجہ دے کیونکہ خیبر پختونخوا کی ترقی میں ہی ملک کی ترقی پوشیدہ ہے۔