پنجاب بھرمیں 1235ٹریفک حادثات میں 19افراد جاں بحق1407زخمی ہوگئے

لاہور۔19دسمبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1235ٹریفک حادثات میں 19افراد جاں بحق1407زخمی ہوگئے ۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1235ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 618افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔789معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر …

لاہور۔19دسمبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1235ٹریفک حادثات میں 19افراد جاں بحق1407زخمی ہوگئے ۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1235ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 618افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔789معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلوں کی ہے۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 814ڈرائیوز،43کم عمرڈرائیور،427مسافراور185پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ233ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت266متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد83حادثات میں 98متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان 79حادثات میں 95متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان حادثات کے کل1426متاثرین میں 1172مرد اور254خواتین شامل ہیں۔ ان حادثات میں 1177موٹرسائیکل،93آٹورکشے،160کاریں،29وین،26مسافر بسیں،36ٹرک اور119دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثرہوئیں