بیجنگ۔23دسمبر (اے پی پی):چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ میں کوئلے کی کان میں پیش آنے والے حادثے میں پھنسے5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ شنہوا کے مطابق جیکسی کے شعبۂ تشہیر نے گزشتہ روز بتایا کہ یہ حادثہ اتوار کی صبح جیکسی شہر میں ہیلونگ جیانگ فینگ یوان مائننگ کمپنی لمیٹڈ کی ڈیٹونگ گو کوئلے کی کان میں پانی بھر جانے کے باعث پیش آیا جس …
چین میں کوئلے کی کان کے حادثے میں 5 افراد ہلاک

مزید خبریں
بیجنگ۔23دسمبر (اے پی پی):چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ میں کوئلے کی کان میں پیش آنے والے حادثے میں پھنسے5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
شنہوا کے مطابق جیکسی کے شعبۂ تشہیر نے گزشتہ روز بتایا کہ یہ حادثہ اتوار کی صبح جیکسی شہر میں ہیلونگ جیانگ فینگ یوان مائننگ کمپنی لمیٹڈ کی ڈیٹونگ گو کوئلے کی کان میں پانی بھر جانے کے باعث پیش آیا جس کے باعث 5 افراد ملبے تلے دب گئے۔
مسلسل امدادی کارروائیوں کے بعد پانچوں افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں اور ان میں زندگی کی کوئی علامت موجود نہیں تھی۔ حادثے کے بعد کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔








