بیونس آئرس ۔23دسمبر (اے پی پی):بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی ( آئی اے ای اے ) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال مارچ میں روس کا دورہ کر سکتے ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انوہں نے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے اپنی امیدواری پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے …
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ کا آئندہ سال دورہ روس کا امکان

مزید خبریں
بیونس آئرس ۔23دسمبر (اے پی پی):بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی ( آئی اے ای اے ) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال مارچ میں روس کا دورہ کر سکتے ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انوہں نے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے اپنی امیدواری پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جلد ہی غالباً مارچ میں ماسکو میں ہوں گے۔
ڈائریکٹر جنرل بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا کہ وہ آئندہ مہینوں میں ایران کے بوشہرنیوکلیئر پاور پلانٹ کے دورے کے انتظامات پر کام کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ممکن ہے۔
ایران کے ساتھ تعلقات پیچیدہ ہیں، تاہم میں ان سے مسلسل رابطے میں ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اقوامِ متحدہ وینزویلا اور امریکا کے درمیان مکالمے کو مؤثر طور پر فروغ نہیں دے پا رہی۔
انہوں نے کہا کہ بات چیت ضروری ہے، جو اس وقت اقوامِ متحدہ فراہم نہیں کر رہی۔ اسی لیے ایسی نئی قیادت کی ضرورت ہے جو اس عمل کو آگے بڑھا سکے۔








