برسلز۔23دسمبر (اے پی پی):روس یوکرین جنگ 2026 میں ختم ہونے کا امکان ہے تاہم اس جنگ کے خاتمے کی شرائط یوکرین کے لئے ناموافق ہوں گی ۔ یہ انکشاف امریکی میڈیا کمپنی پولیٹیکو نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق روس یوکرین جنگ آئندہ سال یوکرین کے لیے انتہائی ناموافق شرائط پر ختم ہو سکتی ہے۔یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب یورپی یونین کے …
روس سے جنگ 2026 میں یوکرین کے لئے ناموافق شرائط پر ختم ہو سکتی ہے، رپورٹ

مزید خبریں
برسلز۔23دسمبر (اے پی پی):روس یوکرین جنگ 2026 میں ختم ہونے کا امکان ہے تاہم اس جنگ کے خاتمے کی شرائط یوکرین کے لئے ناموافق ہوں گی ۔ یہ انکشاف امریکی میڈیا کمپنی پولیٹیکو نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق روس یوکرین جنگ آئندہ سال یوکرین کے لیے انتہائی ناموافق شرائط پر ختم ہو سکتی ہے۔یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب یورپی یونین کے رکن ممالک میں یوکرین کے قرض کی ادائیگی کے لیے روس کے غیر منقولہ اثاثوں کو استعمال کرنے پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ اس عدم اتفاق کے نتیجہ میں آئندہ دو سال کے لیے یوکرین کو ضمانت شدہ فنڈنگ سے محروم ہونا پڑے گا ۔ رپورٹ میں اس بات پر بھی شک کا اظہار کیا گیا ہے کہ 90 بلین یورو کا قرض جس پر یورپی یونین نے اتفاق کیا ہے، یوکرین کے ذمہ واجب الادا قرضوں کی ادائیگی کے لیے کافی ہوگا۔
رپورٹ میں اس بات کو نوٹ کیا گیا ہے کہ یونین کے رکن ممالک ہنگری، جمہوریہ چیک اور سلوواکیہ نے گزشتہ ہفتے یوکرینی کے لئے یورپی یونین کی مشترکہ قرض سکیم میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا اور یونین کے رکن مزید ممالک ان کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں، دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب بھی 2026-2027 میں بر سراقتداررہیں گے اور ان کی طرف سے یوکرین کی مالی معاونت کا کوئی زیادہ امکان نہیں ہے۔
یورپی یونین کے منصوبے کے تحت، یوکرین کو 90 ارب یورو کا بلا سود قرض ملے گا اور اگر وہ جنگ سے ہونے والی تباہی کا روس سے مکمل معاوضہ حاصل کرتا ہے تو وہ یہ قرض واپس کر دے گا جس کا تخمینہ پانچ کھرب یورو سے زیادہ ہے۔








