اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی یوکے چیپٹر کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو قتل کی دھمکیوں پر مبنی وائرل ویڈیو کھلی غداری، دہشت گردانہ سوچ اور ریاستِ پاکستان کے خلاف اعلانِ جنگ ہے۔ جمعے کو ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ سیاست نہیں بلکہ ملک دشمن ایجنڈا اور …
پی ٹی آئی یو کے چیپٹر کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو قتل کی دھمکیوں پر مبنی وائرل ویڈیو کھلی غداری، دہشتگردانہ سوچ اور ریاستِ پاکستان کے خلاف اعلانِ جنگ ہے، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی یوکے چیپٹر کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو قتل کی دھمکیوں پر مبنی وائرل ویڈیو کھلی غداری، دہشت گردانہ سوچ اور ریاستِ پاکستان کے خلاف اعلانِ جنگ ہے۔
جمعے کو ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ سیاست نہیں بلکہ ملک دشمن ایجنڈا اور بیرونی سرپرستی میں چلایا جانے والا زہریلا پراپیگنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے محافظوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ معافی جرم ہے، ایسے عناصر کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور قرار واقعی سزا دی جائے گی۔








