اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے خصوصی استقبالی نغمہ جاری کر دیا گیا۔ استقبالی نغمے کے بول ’’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘ پر مشتمل ہیں۔ نغمے میں متحدہ عرب امارات کے صدر کی پاکستان آمد، ان کا شاندار استقبال اور وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گرمجوش مصافحہ اور گلے …
’’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘۔۔۔ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورے کے موقع پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے خصوصی استقبالی نغمہ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے خصوصی استقبالی نغمہ جاری کر دیا گیا۔ استقبالی نغمے کے بول ’’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘ پر مشتمل ہیں۔
نغمے میں متحدہ عرب امارات کے صدر کی پاکستان آمد، ان کا شاندار استقبال اور وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گرمجوش مصافحہ اور گلے ملنے کے مناظر شامل ہیں جبکہ بچوں کی جانب سے شیخ محمد بن زاید النہیان کو پھول پیش کرنے کے دلکش مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔
یہ نغمہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور عوامی سطح پر محبت و احترام کی عکاسی کرتا ہے۔ نغمے کے بول مہمانِ خصوصی کے لئے پاکستان کے عوام کے جذبات اور خیرسگالی کے اظہار کی علامت ہیں۔ اس نغمے کے ذریعے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات، باہمی احترام اور تعاون کے مضبوط رشتے کو اجاگر کیا گیا ہے۔








