پورٹ آف سپین ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے ایلیمینیٹر کے میچ میں لیوک رونچی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت گیانا امازون واریئرز کی ٹیم نے جمیکا تلاواز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لیوک رونچی نے 33 گیندوں پر 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 70 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ پورٹ آف …
کیریبین پریمیئر لیگ کے ایلیمینیٹر میچ میں گیانا نے جمیکا کو ہرا دیا

مزید خبریں
پورٹ آف سپین ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے ایلیمینیٹر کے میچ میں لیوک رونچی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت گیانا امازون واریئرز کی ٹیم نے جمیکا تلاواز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لیوک رونچی نے 33 گیندوں پر 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 70 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ پورٹ آف سپین میں کھیلے گئے لیگ کے ایلیمینیٹر میچ میں جمیکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، کپتان کمار سنگاکارا 57 رنز بنائے اور سیمنز 34 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ گیانا کے راشد خان نے 3، جیکوبز نے 2 جبکہ پریمس اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں گیانا نے لیوک رونچی کے 70 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 17.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔








