یو ایس اوپن ٹینس، رافیل نڈال اور جان مارٹن ڈیل پوٹرو مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

یو ایس اوپن ٹینس، رافیل نڈال اور جان مارٹن ڈیل پوٹرو مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے راجر فیڈرر کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست نیویارک ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) ہسپانوی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت …

یو ایس اوپن ٹینس، رافیل نڈال اور جان مارٹن ڈیل پوٹرو مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
راجر فیڈرر کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

نیویارک ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) ہسپانوی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار راجر فیڈرر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کے سلسلے میں جمعرات کو کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچ میں ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد سوئس سٹار راجر فیڈرر کو 7-5، 3-6، 7-6(10-8) اور 6-4 سے اپ سیٹ شکست دیکر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سپین کے رافیل نڈال نے اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے روسی ٹینس کھلاڑی آندرے روبلو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1، 6-2 اور 6-2 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

Leave a Reply