نیویارک ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) امریکا کی نامور ٹینس سٹار میڈیسن کیز کی فتوحات کا سلسلہ برقرار، یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ کایا کنیپی کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جمعرات کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ …
یو ایس اوپن ٹینس، میڈیسن کیز ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
نیویارک ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) امریکا کی نامور ٹینس سٹار میڈیسن کیز کی فتوحات کا سلسلہ برقرار، یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ کایا کنیپی کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جمعرات کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچ میں امریکا کی میڈیسن کیز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے استونیہ کی کایا کنیپی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








