ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,500 روپے فی تولہ کمی

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے …

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,143 روپے کمی کے بعد 393,914 روپے سے کم ہو کر 391,771 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 361,100 روپے سے کم کر 359,136 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 212 روپے کمی کے بعد 7,718 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 182 روپے کمی کے بعد 6,616 بالترتیب روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,371 ڈالر سے کم ہو کر 4,346 ڈالر ہو گئی۔