یو ایس اوپن ٹینس، برائن برادرز مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

نیویارک ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) امریکا کے برائن برادرز کی نامور ٹینس جوڑی اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی جبکہ جولین بنیٹیو اور ایڈورڈ راجر واسلین پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس …

نیویارک ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) امریکا کے برائن برادرز کی نامور ٹینس جوڑی اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی جبکہ جولین بنیٹیو اور ایڈورڈ راجر واسلین پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچ میں امریکا کی برائن برادرز پر مشتمل جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جولین بنیٹیو اور ایڈورڈ راجر واسلین پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-5 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

Leave a Reply