اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):اٹلی کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ہواہے،مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں اٹلی کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر6.61فیصدکااضافہ جبکہ درآمدات میں 40فیصدکی کمی ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو513.29ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.61فیصدزیادہ …
اٹلی کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):اٹلی کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ہواہے،مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں اٹلی کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر6.61فیصدکااضافہ جبکہ درآمدات میں 40فیصدکی کمی ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو513.29ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.61فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی کو برآمدات سے 481.46ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا،نومبرمیں اٹلی کوپاکستانی برآمدات کاحجم82.27ملین ڈالرریکارڈکیاگیا
جواکتوبرمیں 104.71ملین ڈالراورنومبر2024میں 86.30ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں اٹلی کوپاکستان کامجموعی برآمدی بل 1.135ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں اٹلی سے درآمدات پر180.41ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 252.11ملین ڈالرکے مقابلہ میں 40فیصدکم ہے،نومبر2025میں اٹلی سے درآمدات کاحجم 30.23ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرمیں 40.53ملین ڈالراورنومبر2024میں 62.24ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025کے دوران اٹلی سے مجموعی طورپر538.92ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔








