کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود سے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نو منتخب کابینہ کی ملاقات

پشاور۔ 02 جنوری (اے پی پی):کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود سے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نو منتخب کابینہ نے صدر جنید الطاف کی سربراہی میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران تاجروں اور صنعت کاروں کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور خصوصاً پاک افغان بارڈر کی بندش اور کاروبار طبقے کی بڑھتی ہوئی مشکلات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر کمشنر پشاور …

پشاور۔ 02 جنوری (اے پی پی):کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود سے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نو منتخب کابینہ نے صدر جنید الطاف کی سربراہی میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران تاجروں اور صنعت کاروں کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور خصوصاً پاک افغان بارڈر کی بندش اور کاروبار طبقے کی بڑھتی ہوئی مشکلات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے تاجروں کو درپیش مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ضلعی انتظامیہ

پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کر دیں۔کمشنر پشاور ڈویژن نے دیرینہ مسائل کے مستقل حل کےلیے تاجروں، صنعت کاروں، کاروباری برادری اور حکومت کے مابین روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس ضمن میں آئندہ ہفتے تاجروں اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک گرینڈ اجلاس طلب کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ملاقات میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابقہ صدر اور معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد افضل کے علاوہ کابینہ کے اراکین ندیم رؤف اور صابر بنگش بھی موجود تھے۔