لاہور۔2جنوری (اے پی پی):پیاف کے چیئرمین سید محمود غزنوی، سینئر وائس چیئرمین مدثر مسعود اور وائس چیئرمین راجہ وسیم حسن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملکی معیشت کو پروان چڑھانے کے لیے کاروباری برادری کو خصوصی ریلیف پیکج دیا جائے ۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی میں مستقل مزاجی کاروبار کے اعتماد کے لیے ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کسی …
حکومت ملکی معیشت کو پروان چڑھانے کیلئے کاروباری برادری کو خصوصی ریلیف پیکج دے، سید محمود غزنوی

مزید خبریں
لاہور۔2جنوری (اے پی پی):پیاف کے چیئرمین سید محمود غزنوی، سینئر وائس چیئرمین مدثر مسعود اور وائس چیئرمین راجہ وسیم حسن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملکی معیشت کو پروان چڑھانے کے لیے کاروباری برادری کو خصوصی ریلیف پیکج دیا جائے ۔
اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی میں مستقل مزاجی کاروبار کے اعتماد کے لیے ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کسی بھی استثنیٰ یا خصوصی کارروائی کے فیصلے قومی تجارتی اور صنعتی پالیسی کے ساتھ ہم آہنگ ہونے چاہئیں ۔








