یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچنے پر بہت خوش ہوں، رافیل نڈال

نیویارک ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) سپین کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے کہا ہے کہ وہ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل کوالیفائی کرنے پر بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور فائنل میں کیون اینڈرسن کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام …

نیویارک ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) سپین کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے کہا ہے کہ وہ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل کوالیفائی کرنے پر بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور فائنل میں کیون اینڈرسن کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت انکی تمام تر توجہ میگا ایونٹ کے فائنل پر مرکوز ہے جس کے لئے وہ بھرپور تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میں پہچنے کے بعد انکا مورال بلند ہے اور اعتماد میں اضافہ ہوا تاہم انہوں نے کہا کہ فائنل میں کیون اینڈرسن کو آسان نہیں لیں گے اور فائنل میچ میں کامیابی کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تیسری مرتبہ یو ایس اوپن ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لئے پر امید ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رافیل نڈال 2010ءاور 2013ءمیں یو ایس اوپن ٹینس ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

Leave a Reply