ایف آئی اے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کی جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافرکی جعلی پولش رہائشی کارڈ استعمال کر کے بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ایف آئی اے کے ایک اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ مذکورہ مسافر کو ایف آئی اے امیگریشن عملے نے فلائٹ ای وائی 303 پر اسپین روانہ ہونے کی کوشش کے دوران روک لیا۔ معمول …

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافرکی جعلی پولش رہائشی کارڈ استعمال کر کے بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ایف آئی اے کے ایک اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ مذکورہ مسافر کو ایف آئی اے امیگریشن عملے نے فلائٹ ای وائی 303 پر اسپین روانہ ہونے کی کوشش کے دوران روک لیا۔ معمول کی امیگریشن چیکنگ کے دوران مسافر کے پیش کردہ سفری دستاویزات مشکوک پائے گئے۔ مسافر کی شناخت شیخوپورہ کے رہائشی محمد عامر ہوئی، جس نے اسپین غیر قانونی طور پر سفر کرنے کی غرض سے جعلی پولش رہائشی کارڈ پیش کیا تھا۔

تصدیق کے بعد دستاویز جعلی ثابت ہوئی۔اہلکار نے بتایا کہ مسافر کو فوری طور پر فلائٹ سے اتار لیا گیا اور مزید قانونی کارروائی کے لئے حراست میں لے لیا گیا۔ بعد میں اسے تفتیش اور غیر قانونی سفر کی سہولت فراہم کرنے والے ایجنٹ کی شناخت کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل، اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ اور دستاویزات کی جعلسازی کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، خاص طور پر ایئرپورٹس پر یہ کارروائیاں جاری ہیں تاکہ غیر قانونی غیر قانونی طور پر بیرون مل جانے والوں کو روکا جا سکے اور قومی و بین الاقوامی سفری سیکورٹی کو محفوظ بنایا جا سکے۔

ایف آئی اے نے اعادہ کیا ہے کہ جعلی سفری دستاویزات کے استعمال یا سہولت کاری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بیرون ملک سفر کے لیے غیر قانونی طریقوں سے گریز کریں۔

 

مزید خبریں