ہندوتوا وہندومذہب میں فرق ہے، ہندوستان کا سیکولرازم چہرہ بے نقاب ہو چکا،کھئیل داس کوہستانی

لاہور۔3جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے مذہبی امور و ہم آہنگی کھئیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ ہندوستان کا سیکولر ازم کا چہرہ بے نقاب ہو چکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں غازی آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ یہاں موجود ہیں، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہاں اتنے بڑے پروگرام …

لاہور۔3جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے مذہبی امور و ہم آہنگی کھئیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ ہندوستان کا سیکولر ازم کا چہرہ بے نقاب ہو چکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں غازی آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ یہاں موجود ہیں، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہاں اتنے بڑے پروگرام کا اہتمام ہوگا جس میں تمام مذاہب کے لوگ بڑی تعداد میں شا مل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی صرف ملک کے اندر نہیں ،سرحدوں کے باہر بھی اس کی ضرورت ہے ، اب تو عالمی جریدے بھی کہہ رہے ہیں کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ خصوصی طور پر مسلم اورمسیحی بھائیوں کے ساتھ جو ظلم ہوا، پوری دنیا اس کو اجاگر کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت میں سیاست کو مذہب سے جوڑ دیا گیا ہے حالانکہ کوئی مذہب دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ ہندتوا اور ہندو مذہب میں فرق ہے ،افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہندتوا کی سوچ پورے انڈیا میں پھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نے نفرت میں مسلم بیٹی کا نقاب کھینچا جس سے بھارت کا سیکولر چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ وزیراعظم نے وزیراعظم ہائوس میں کرسمس کی تقریب رکھی جبکہ فیلڈ مارشل بھی کرسمس پرچرچ میں گئے اور یہ اس با ت کی یقین دہانی ہے کہ پاکستان سب کا اور سب کو اپنی مذہبی زندگی کا مکمل حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے بھی کرسمس پر کمال کردیا ، انہوں نے جس طر ح اقلیتوں کو عزت دی ،اسے دنیا آج سراہا رہی ہے، یہ دنیا کو پیغام ہے کہ یہ پا کستان کا اصل چہرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک میں کرسمس پرچرچ پرقبضہ ہوا وہاں کرسمس منانا جرم بن گیا، سکھوں پر ظلم کیا گیا۔ کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ مودی نے پتہ نہیں کون سا ہندو مذہب پڑھا ہے ،میں بھی ہندو ہوں لیکن اس نے کوئی اور ہی ہندو دھرم بنا رکھا ہے،اس کو پتہ ہی نہیں ،بتائیں ہندو دھرم میں کہا لکھا ہے کہ دوسرے مذاہب سے نفرت کریں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ جب ہندوستان نے پہلگام کا ڈرامہ رچایا تو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نہ صرف پہلگام کی مذمت کی بلکہ تحقیقات کی بھی پیش کش کی مگر جنگی جنون میں مبتلا شخص نے اس کو ٹھکرادیا۔

 

مزید خبریں