شانگلہ۔ 03 جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کےلیے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو شانگلہ یونیورسٹی میں وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے اور یونیورسٹی میں جدید ڈیجیٹل اسمارٹ کلاس رومز کی …
حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کےلیے اقدامات کر رہی ہے،امیر مقام

مزید خبریں
شانگلہ۔ 03 جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کےلیے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو شانگلہ یونیورسٹی میں وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے اور یونیورسٹی میں جدید ڈیجیٹل اسمارٹ کلاس رومز کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا. وفاقی وزیر نے یونیورسٹی میں وزیراعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 45 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے اور کامیاب طلبہ کو مبارکباد دی.
وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے یونیورسٹی میں جدید ڈیجیٹل اسمارٹ کلاس رومز کا افتتاح بھی کیا. لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وہ آج یہاں وزیراعظم کی جانب سے آئے ہیں، حکومت نوجوانوں کو جدید تعلیم و ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کےلیے پُرعزم ہے. وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے.
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے نوجوانوں کو تعلیم، ہنرمندی اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے. انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کی درست سمت میں رہنمائی ملکی ترقی کی ضمانت ہے. وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ شانگلہ یونیورسٹی کے درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور اس ادارے کو ایک رول ماڈل یونیورسٹی کے طور پر ترقی دی جائے گی. انہوں نے وزیراعظم کے ترقیاتی وژن اور تعلیمی اصلاحات کو سراہتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی عملی مثال ہے. انہوں نے وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کی بحالی، مہنگائی میں کمی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں.
انجینئر امیر مقام نے پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن کے قیام کےلیے شہداء کی لازوال قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں. انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کا ذکر کیا. وفاقی وزیر نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں گورننس کے سنگین مسائل موجود ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے. انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ شانگلہ، جو ان کا آبائی علاقہ بھی ہے، کے عوام کی خدمت ہمیشہ کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی علاقے کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے. جدید ڈیجیٹل اسمارٹ کلاس رومز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیمی اداروں میں ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے،
ڈیجیٹل اسمارٹ کلاس رومز کے قیام سے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے معیاری تعلیم میسر آئے گی اور تحقیق و تدریس کے عمل میں بہتری آئے گی. انہوں نے کہا کہ حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور تعلیمی سہولیات کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے. اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سردار خان نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ یونیورسٹی میں ڈیجیٹل اسمارٹ کلاس رومز کا قیام تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس جدید سہولت سے اساتذہ اور طلبہ دونوں کو جدید تدریسی طریقوں سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا.
اس موقع پر مہمانِ خصوصی نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور تعلیمی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا. اس سے قبل وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شانگلہ یونیورسٹی آمد پر پُرتپاک استقبال کیا گیا. یونیورسٹی پہنچنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سردار خان، فیکلٹی ممبران اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے وفاقی وزیر کا خیرمقدم کیا. اس موقع پر جامعہ کے اساتذہ اور عملے کی بڑی تعداد بھی موجود تھی. بعد ازاں وائس چانسلر نے وفاقی وزیر کو شانگلہ یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں، جاری ترقیاتی منصوبوں، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے اہداف سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا. بریفنگ کے دوران یونیورسٹی میں فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات، تحقیقی منصوبوں اور طلبہ کی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی.
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شانگلہ یونیورسٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ایسے ادارے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اساتذہ اور انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی. وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شانگلہ یونیورسٹی کے لان میں یادگاری پودا بھی لگایا. وفاقی وزیر نے درخت لگانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور تعلیمی ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں.
وفاقی وزیر نے یونیورسٹی کی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی. اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی رشاد خان، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر انتخاب عالم، حاجی فرہاد، صابر رحمان، ظہور الہی، غریب گل اور دیگر حکام بھی موجود تھے.








