سکرنڈ شوگر ملز کے خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر 93.13 فیصد کمی

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):سکرنڈ شوگر ملز کے خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر 93.13 فیصد کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والے سال کے لئے سکرنڈ شوگر ملز کا خسارہ 16.9 ملین روپے کم ہو گیا جبکہ 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے سال کے دوران کمپنی کا خسارہ 246 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح 30 ستمبر 2024 کو …

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):سکرنڈ شوگر ملز کے خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر 93.13 فیصد کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والے سال کے لئے سکرنڈ شوگر ملز کا خسارہ 16.9 ملین روپے کم ہو گیا جبکہ 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے سال کے دوران کمپنی کا خسارہ 246 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے سال کے مقابلہ میں 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والے سال کے دوران سکرنڈ شوگر ملز کے سالانہ خسارہ میں 229.1 ملین روپے یعنی 93 فیصد سے زیادہ کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔