راولپنڈی۔ 07 جنوری (اے پی پی):صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) عثمان شوکت نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی پائیدار ترقی میں انسانی وسائل بنیادی حیثیت رکھتے ہیں اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے بغیر معاشی خوشحالی کا تصور ممکن نہیں۔ وہ سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن علی وقاص کے ہمراہ اقراء یونیورسٹی اسلام آباد …
ملکی ترقی کے لیے ہیومن ریسورس کا کردار کلیدی ہے، صدر آر سی سی آئی

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 07 جنوری (اے پی پی):صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) عثمان شوکت نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی پائیدار ترقی میں انسانی وسائل بنیادی حیثیت رکھتے ہیں اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے بغیر معاشی خوشحالی کا تصور ممکن نہیں۔ وہ سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن علی وقاص کے ہمراہ اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہ جاب فیئر میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔
صدر آر سی سی آئی نے اکیڈمیا اور صنعت کے باہمی تعاون کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیمبرز آف کامرس اور کاروباری برادری ہمیشہ تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہے، تاکہ پاکستان کا مستقبل محفوظ اور روشن بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، تاہم انسانی ذہانت، تنقیدی سوچ اور تخلیقی صلاحیت کسی بھی کاروبار کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ ٹیکنالوجی کبھی بھی انسانی رابطے اور انسانی فیصلوں کی مکمل جگہ نہیں لے سکتی۔ اسی لیے نوجوانوں میں تنقیدی سوچ اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔
صدر چیمبر نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ جاب فیئر میں موجود اداروں کے ساتھ کھل کر مکالمہ کریں، اپنی آراء اور تجاویز پیش کریں انہوں نے حالیہ گیلپ سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2026 کے حوالے سے پاکستانی نوجوانوں میں معاشی امکانات کے بارے میں غیر معمولی امید پائی جاتی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک درست سمت میں گامزن ہے۔ میکرو اکنامک استحکام، افراطِ زر میں کمی، زرمبادلہ کے بہتر ذخائر اور اسٹاک مارکیٹ کی مثبت کارکردگی حوصلہ افزا ہیں۔








