نواب سرفراز بگٹی بلوچستان کے عوام کی خدمت، امن، ترقی اور ہم آہنگی کے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، گورنر خیبر پختونخوا

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب سرفراز بگٹی کو چیف آف بگٹی کی دستار پہنائے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اپنے تہنیتی پیغام میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ چیف آف بگٹی کی دستار نواب سرفراز بگٹی پر عوام کے اعتماد، قبائلی روایات اور قیادت کی صلاحیتوں کی مظہر ہے۔ انہوں …

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب سرفراز بگٹی کو چیف آف بگٹی کی دستار پہنائے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اپنے تہنیتی پیغام میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ چیف آف بگٹی کی دستار نواب سرفراز بگٹی پر عوام کے اعتماد، قبائلی روایات اور قیادت کی صلاحیتوں کی مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواب سرفراز بگٹی بلوچستان کے عوام کی خدمت، صوبے میں امن، ترقی اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے امید ظاہر کی کہ نواب سرفراز بگٹی اپنی قبائلی اور سیاسی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے بلوچستان اور پاکستان کی مضبوطی، استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

 

مزید خبریں