ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ،خشک ،پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے اورخطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے …

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے اورخطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔اس دوران جیوانی میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونحوا کے میدانی بیشتر اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی ۔جمعہ کوریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی14، سکردومنفی 12 ، استورمنفی 11 ، گوپس منفی09 ، ہنزہ، قلات منفی08،گلگت،بگروٹ اور کالام میں منفی06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔