اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ فاصلاتی تعلیم کے نظام میں معیار کو برقرار رکھنے اور اسے مزید بہتر بنانے کے لئے اساتذہ کی مسلسل پیشہ وارانہ تربیت ناگزیر ہے، مہارتوں پر مبنی تربیتی ورکشاپس فیکلٹی ممبران کو جدید تدریسی تقاضوں اور ابھرتے ہوئے تعلیمی رجحانات سے ہم آہنگ کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔انہوں نے …
اساتذہ کی پیشہ وارانہ تربیت فاصلاتی تعلیم کی کامیابی کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ فاصلاتی تعلیم کے نظام میں معیار کو برقرار رکھنے اور اسے مزید بہتر بنانے کے لئے اساتذہ کی مسلسل پیشہ وارانہ تربیت ناگزیر ہے، مہارتوں پر مبنی تربیتی ورکشاپس فیکلٹی ممبران کو جدید تدریسی تقاضوں اور ابھرتے ہوئے تعلیمی رجحانات سے ہم آہنگ کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔انہوں نے یہ بات شعبہ فاصلاتی، غیر رسمی و جاریہ تعلیم کے زیرِاہتمام نئے فیکلٹی ممبران کے لئے منعقدہ فاصلاتی تعلیم پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ورکشاپ کا مقصد فیکلٹی ممبران کو فاصلاتی تعلیم کی نئی جہتوں، مؤثر تدریسی حکمتِ عملیوں اور جدید طریقہ تدریس سے آگاہ کرنا تھا۔ اس تربیتی پروگرام میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے فیکلٹی ممبران نے بھرپور اور فعال شرکت کی۔اختتام پر وائس چانسلر نے شرکاء اور ریسورس پرسنز میں اسناد تقسیم کیں اور ہدایت کی کہ اس نوعیت کی مہارتوں پر مبنی ورکشاپس کو باقاعدگی سے جاری رکھا جائے تاکہ تعلیمی معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
اس موقع پر شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اطہر حسین اور ورکشاپ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد اجمل چوہدری نے کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا اور اپنی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل قریب میں کورس ڈویلپمنٹ کی مہارتوں پر بھی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔








