مسلم ایڈ پاکستان کی جانب سے اعلیٰ سطحی نیٹ ورکنگ عشائیہ کا اہتمام

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):مسلم ایڈ پاکستان (ایم اے پی) نے اسلام آباد کلب میں ایک اعلیٰ سطحی نیٹ ورکنگ عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں سفارت کاروں، اعلیٰ سرکاری عہدیداران اور قومی و بین الاقوامی این جی اوز کے سربراہان کے ساتھ ساتھ عطیہ دینے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس ایونٹ نے شراکت کو مضبوط بنانے، مکالمے کو فروغ دینے اور عطیہ دہندگان کے ساتھ پائیدار …

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):مسلم ایڈ پاکستان (ایم اے پی) نے اسلام آباد کلب میں ایک اعلیٰ سطحی نیٹ ورکنگ عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں سفارت کاروں، اعلیٰ سرکاری عہدیداران اور قومی و بین الاقوامی این جی اوز کے سربراہان کے ساتھ ساتھ عطیہ دینے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس ایونٹ نے شراکت کو مضبوط بنانے، مکالمے کو فروغ دینے اور عطیہ دہندگان کے ساتھ پائیدار روابط استوار کرنے کے لیے ایک سٹریٹجک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ شرکا کا تعارف مسلم ایڈ یو کے بورڈ کے ممبران سے کرایا گیا جن میں بورڈ کے چیئر مصطفیٰ فاروقی، وائس چیئر فاریہ علی اور ٹرسٹی عندلین رزاق شامل تھیں جو جاری پروگراموں کا جائزہ لینے اور ان کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد مسلم ایڈ پاکستان کے عبوری کنٹری ڈائریکٹر آصف چشتی نے تعارفی کلمات ادا کئے۔ مصطفیٰ فاروقی اور فاریہ علی نے عشائیہ میں شرکت کرنے اور پاکستان میں ایم اے پی کے کام کی حمایت کرنے پر شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں ایم اے پی کے سماج کی بہتری اور فلاح بہبود کیلئے کئے گئے کاموں کی ایک مختصر دستاویزی فلم پیش کی گئی جسے شرکا نے بے حد سراہا۔