اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,400 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار562روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,400 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار 562 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,400 روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,400 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار562روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,400 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار 562 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,915 روپے اضافے کے بعد 399,658 روپے سے بڑھ کر 402,573 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 366,366 روپے سے بڑھ کر 369,038 روپے ہوگئی ہے۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 70 روپے اضافے کے بعد 8,195 روپے تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت 60 روپے اضافے کے بعد 7,025 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,438 ڈالر سے بڑھ کر 4,472 ڈالر ہو گئی۔








