امریکی ریاست مسیسیپی میں تین مقامات پر فائرنگ ، 6 افراد ہلاک، ایک شخص گرفتار

واشنگٹن۔11جنوری (اے پی پی):امریکا کی مشرقی ریاست مسیسیپی میں تین مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ العربیہ کے مطابق امریکی حکام نے مسیسیپی میں فائرنگ کے باہم مربوط واقعات کے سلسلے میں چھ افراد کی ہلاکت کے بعد ایک شخص کو حراست میں لینے کا اعلان کیا ہے۔ کلے کاؤنٹی کے شیرف ایڈی سکاٹ …

واشنگٹن۔11جنوری (اے پی پی):امریکا کی مشرقی ریاست مسیسیپی میں تین مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ العربیہ کے مطابق امریکی حکام نے مسیسیپی میں فائرنگ کے باہم مربوط واقعات کے سلسلے میں چھ افراد کی ہلاکت کے بعد ایک شخص کو حراست میں لینے کا اعلان کیا ہے۔

کلے کاؤنٹی کے شیرف ایڈی سکاٹ نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ ریاست الاباما کی سرحد کے قریب واقع قصبے ویسٹ پوائنٹ میں تشدد کی وجہ سے کئی معصوم جانیں ضائع ہو گئی ہیں۔ انہوں نے ٹی وی چینل ’’ ڈبلیو ٹی وی اے ‘‘ کو دیے گئے ایک بیان میں مزید کہا کہ چھ افراد تین مختلف مقامات پر ہلاک ہوئے۔شیرف نے واضح کیا کہ ایک مشتبہ شخص حراست میں ہے اور علاقے کے رہائشیوں کو اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ایڈی سکاٹ نے لکھا کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ ہمارے متاثرین اور ان کے خاندانوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد اپ ڈیٹ جاری کی جائے گی۔ شیرف کے دفتر نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں ۔

مزید خبریں