دمشق۔11جنوری (اے پی پی):امریکا نے شام میں داعش کے خلاف جوابی کارروائیوں کے ایک اور مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق یہ کارروائی گذشتہ ماہ ہونے والے اس حملے کے بعد کی گئی ہے جس میں دو امریکی فوجی اور ایک امریکی مترجم ہلاک ہو گیا تھا۔خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر …
امریکا کی شام میں داعش کے خلاف نئی جوابی کارروائیاں ، دنیا کے کسی بھی کونے سے ڈھونڈ نکالیں گے، امریکی سینٹرل کمانڈ

مزید خبریں
دمشق۔11جنوری (اے پی پی):امریکا نے شام میں داعش کے خلاف جوابی کارروائیوں کے ایک اور مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق یہ کارروائی گذشتہ ماہ ہونے والے اس حملے کے بعد کی گئی ہے جس میں دو امریکی فوجی اور ایک امریکی مترجم ہلاک ہو گیا تھا۔خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر یہ حملے امریکا کی شراکت دار فورسز کے ساتھ مل کر کیے گئے ہیں ،ان حملوں میں شام کے مختلف علاقوں میں داعش کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا پیغام واضح ہے، اگر آپ ہمارے فوجیوں کو نقصان پہنچائیں گے تو ہم آپ کو دنیا کے کسی بھی کونے سے ڈھونڈ نکالیں گے اور مار دیں گے، چاہے آپ انصاف سے بچنے کی کتنی ہی کوشش کیوں نہ کریں۔اس سے ایک دن قبل، شامی حکومت نے کہا تھا کہ ان کی سکیورٹی فورسز نے داعش کی کارروائیوں کے فوجی سربراہ کو گرفتار کر لیا ہے۔امریکی فوج نے بتایا کہ حملے شراکت دار فورسز کے ساتھ مل کر کیے گئے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کون سی فورسز اس میں شامل تھیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے پالمیرا میں حملے کے جواب میں اس کارروائی کو ’’آپریشن ہاک آئی سٹرائیک‘‘ کا نام دیا ہے۔







