مکہ مکرمہ بس پراجیکٹ،زائرین کی سہولت کے لیے مسجد الحرام سے حرا ثقافتی ڈسٹرکٹ تک نئے روٹ کا آغاز

مکہ مکرمہ ۔12جنوری (اے پی پی):مکہ مکرمہ بس پراجیکٹ نے زائرین کی سہولت کے لیےمسجد الحرام سے حرا ثقافتی ڈسٹرکٹ تک نئے روٹ کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد مذہبی اور ثقافتی مقامات کے درمیان رابطے کو بہتر بنانا ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ میں دنیا بھر سے آنے والے زائرین عمرے کی ادائیگی کے بعد شہرِ مقدس کے اسلامی تاریخی مقامات کی زیارت …

مکہ مکرمہ ۔12جنوری (اے پی پی):مکہ مکرمہ بس پراجیکٹ نے زائرین کی سہولت کے لیےمسجد الحرام سے حرا ثقافتی ڈسٹرکٹ تک نئے روٹ کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد مذہبی اور ثقافتی مقامات کے درمیان رابطے کو بہتر بنانا ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ میں دنیا بھر سے آنے والے زائرین عمرے کی ادائیگی کے بعد شہرِ مقدس کے اسلامی تاریخی مقامات کی زیارت کے لیے جاتے ہیں جن میں جبل النور اور جبل الثور سب سے اہم ہیں۔جبل النور کی چوٹی پر غار حرا واقع ہے جبکہ اس کے دامن میں حرا کلچرل ڈسٹرکٹ قائم ہے جہاں خصوصی طور پر غار حرا کا مجسم ماڈل بھی بنایا گیا ہے تاکہ وہ زائرین جو پہاڑ کی چوٹی پر نہ جا سکیں وہ یہاں غار کے ماڈل کو دیکھ سکیں۔

مکہ مکرمہ بس کا نیا روٹ حرا ثقافتی ڈسٹرکٹ تک براہ راست رسائی فراہم کرتا ہے جس میں قرآن کریم میوزیم، غار حرا اور دیگر مقامات شامل ہیں۔اس ٹرانسپورٹ کے تحت شہرِ مقدس کے 12 روٹس پر بس سروس فراہم کی جارہی ہے جس میں چار سو بسوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں 431 بس سٹیشنز ہیں جن کی مجموعی مسافت 580 کلو میٹر ہے، مکہ مکرمہ بس کے آغاز سے اب تک 188 ملین (18 کروڑ 80 لاکھ)مسافروں کو ٹرانسپورٹ سروس مہیا کی جا چکی ہے۔

مکہ مکرمہ کے معروف مقام جبل النور پر جانے والے زائرین کی سہولت کے لیے نئے روڈ کا اضافہ مفید ثابت ہوگا جس کے ذریعے عمرہ زائرین مسجد الحرام سے براہ راست جبل النور اور حرا ثقافتی مرکز جا سکیں گے۔اس منصوبے کا مقدصد رہائشیوں اور زائرین کو عالمی معیار کا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنا ہے جو سعودی وژن کے اہداف کے مطابق ہے۔

 

مزید خبریں