اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اور فلسطینی کو شہید کر دیا ، وزارت صحت

مقبوضہ بیت المقدس۔12جنوری (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے ایک اور فلسطینی کو شہید کر دیا۔ العربیہ اردو کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے گزشتہ روز اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہرالخلیل میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 58 سالہ شاکر فلاح احمد الجابری کو شہید کر دیا۔ رام اللہ میں قائم وزارت صحت کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے شاکر …

مقبوضہ بیت المقدس۔12جنوری (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے ایک اور فلسطینی کو شہید کر دیا۔ العربیہ اردو کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے گزشتہ روز اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہرالخلیل میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 58 سالہ شاکر فلاح احمد الجابری کو شہید کر دیا۔ رام اللہ میں قائم وزارت صحت کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے شاکر فلاح احمد الجابری کی نعش کی واپسی کے سلسلے میں اسرائیلی حکام کے ساتھ رابطہ کیاہے اور اسرائیلی فائرنگ سے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے رابطے کے باوجود اسرائیلی فوج نے ابھی تک فلسطینی شہری کی نعش لواحقین کے حوالے نہیں کی ۔ یہ واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران فلسطینیوں پر فائرنگ شروع کر دی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2023 سے مغربی کنارے میں کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں اور اب تک کم از کم 1029 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ سینکڑوں فلسطینیوں کو مغربی کنارے سے حراست میں لیا گیا ہے نیز سینکڑوں مکانات مسمار کیے گئے ہیں، باغات کو نقصان پہنچایا گیا ہے اور بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں