کراکس۔12جنوری (اے پی پی):وینزویلا کے وزیر برائے مواصلات و اطلاعات نے اپنے ملک پر 3 جنوری کو ہونے والے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار یا ہے۔ شنہوا کے مطابق وینزویلا کے وزیر برائے مواصلات و اطلاعات فریڈی نانیس نے بین الاقوامی ثقافتی تقریب سے خطاب کے دوران عالمی ثقافتی برادری پر زور دیا کہ وہ دنیا میں تشدد میں اضافے اور بین الاقوامی قانون کو …
وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی جنگی جرم ہے، وزیر برائے مواصلات و اطلاعات

مزید خبریں
کراکس۔12جنوری (اے پی پی):وینزویلا کے وزیر برائے مواصلات و اطلاعات نے اپنے ملک پر 3 جنوری کو ہونے والے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار یا ہے۔ شنہوا کے مطابق وینزویلا کے وزیر برائے مواصلات و اطلاعات فریڈی نانیس نے بین الاقوامی ثقافتی تقریب سے خطاب کے دوران عالمی ثقافتی برادری پر زور دیا کہ وہ دنیا میں تشدد میں اضافے اور بین الاقوامی قانون کو کمزور کرنے کے عمل کے تناظر میں اپنی تاریخی ذمہ داریاں پوری کرے۔
انہوں نےدیگر ممالک میں بیرونی مداخلت کی تاریخی مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کے خلاف منفی تاثر پھیلانے کا عمل نظریاتی محرکات کی بجائے وینزویلا کے قدرتی وسائل سے جڑے معاشی مفادات کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2019 کے بعد سے پابندیوں، خفیہ کارروائیوں اور وینزویلا کے اثاثوں پر غیرقانونی قبضے کے ذریعے دشمنی میں اضافہ ہوا ہے، تاہم وینزویلا نہیں جھکے گا ۔
انہوں نے دنیا بھر کے شاعروں، فنکاروں اور دانشوروں سے اپیل کی کہ وہ اقوام کے حقِ خود ارادیت کو لاحق خطرات کے مقابلے میں اخلاقی اور فعال ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔







