کیوبا کے صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں ملکی دفاع کے عزم کا اعادہ

ہوانا۔12جنوری (اے پی پی):کیوبا کے صدر میگل ڈیاز کینیل نے اپنے ملک کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں ملکی دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ کیوبا ایک آزاد اور خودمختار ریاست ہے۔ کوئی ہمیں یہ نہ بتائے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا …

ہوانا۔12جنوری (اے پی پی):کیوبا کے صدر میگل ڈیاز کینیل نے اپنے ملک کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں ملکی دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ کیوبا ایک آزاد اور خودمختار ریاست ہے۔ کوئی ہمیں یہ نہ بتائے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے وطن کے دفاع کے لئے خون کا آخری قطرہ بہانے کو تیار ہے۔ان کا یہ ردعمل امریکا کی جانب سے کیوبا کے قریبی اتحادی وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا ہے۔

اسی تناظر میں کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے امریکا پر مجرمانہ طریقے سے کام کرنے کا الزام عائد کیا جو عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کیوبا کسی بھی ایسی پارٹی سے ایندھن درآمد کرنے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے جو اسے برآمد کرنے کی خواہش رکھتی ہو۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ ان کے ملک کو کسی بھی مارکیٹ یا سپلائرز سے ایندھن درآمد کرنے کا خودمختار حق حاصل ہے جو برآمد کے لئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حق کسی بھی دوسرے ملک کی طرح مطلق ہے اور امریکا کو اس میں مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

مزید خبریں