اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 7,700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 80 ہزار962روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 80 ہزار 962روپے کا ہوگیا ہے۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 6,602 روپے …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 7,700 روپے اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 7,700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 80 ہزار962روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 80 ہزار 962روپے کا ہوگیا ہے۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 6,602 روپے اضافے کے بعد 405,745 روپے سے بڑھ کر 412,347 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 371,946 روپے سے بڑھ کر 377,998 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 430 روپے اضافے کے بعد 8,895 اور دس گرام چاندی کی قیمت 369 روپے اضافے کے بعد 7,626 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,509 ڈالر سے بڑھ کر 4,586 ڈالر ہو گئی۔








