آئی سی سی آئی سٹیک ہولڈرز کے درمیان ایک فعال پل اور فرنٹ لائن سہولت کار کے طور پر اپنا کردار جاری رکھنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، سردار طاہر محمود

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود نے اقتصادی ترقی کو تیز کرنے، جدت طرازی کو فروغ دینے اور مستقبل کے لیے تیار ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کے لیے صنعت اور اکیڈمی کے رابطے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ آئی سی سی آئی سٹیک ہولڈرز کے …

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود نے اقتصادی ترقی کو تیز کرنے، جدت طرازی کو فروغ دینے اور مستقبل کے لیے تیار ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کے لیے صنعت اور اکیڈمی کے رابطے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ آئی سی سی آئی سٹیک ہولڈرز کے درمیان ایک فعال پل اور فرنٹ لائن سہولت کار کے طور پر اپنا کردار جاری رکھنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔پیر کے روز اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایئر یونیورسٹی سکول آف مینجمنٹ (اے یو ایس او ایم) کے 11 رکنی فیکلٹی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے شعبہ بزنس سٹڈیز کے چیئرپرسن اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر اسحاق کی قیادت میں چیمبر کا دورہ کیا۔

آئی سی سی آئی کے صدر نے صنعتی ترقی، برآمدات کو فروغ دینے اور پائیدار روزگار پیدا کرنے کے لیے تعلیمی نصاب کو صنعت اور مارکیٹ کی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہمہارت کی ترقی مسابقت کو بڑھانے اور کاروبار کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے۔

بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے اکیڈمیا، صنعت اور چیمبر کے درمیان قریبی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے ایک مشترکہ تھنک ٹینک کے قیام پر اتفاق کیا جس کا مقصد کاروبار کی توسیع اور مجموعی اقتصادی ترقی کے مشترکہ مقاصد کو حاصل کرنا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر عامر اسحاق نے مارکیٹ سے متعلقہ کورسز کو ڈیزائن کرنے میں آئی سی سی آئی کے تعاون کی خواہش کی، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس طرح کے تعاون سے یونیورسٹیوں کو صنعت میں انسانی سرمایہ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے آئی سی سی آئی کی قیادت کو مستقبل کے کاروباری رہنمائوں کے ساتھ براہ راست مشغولیت کے لیے اے یو ایس او ایم کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔سینئر نائب صدر طاہر ایوب اور نائب صدر عرفان چوہدری نے وفد کو سازگار کاروباری ماحول کو فروغ دینے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے آئی سی سی آئی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔