جاپان میں منعقدہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 23 جنوری تک طلب

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ جاپان میں 8 تا 10 اپریل تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’جاپان آئی ٹی ویک‘‘ میں شرکت کے لئے 23 جنوری تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش ٹوکیو میں 8 اپریل سے 10 اپریل تک جاری رہے گی جس میں اے آئی کلاؤڈ کمپیوٹنگ …

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ جاپان میں 8 تا 10 اپریل تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’جاپان آئی ٹی ویک‘‘ میں شرکت کے لئے 23 جنوری تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش ٹوکیو میں 8 اپریل سے 10 اپریل تک جاری رہے گی جس میں اے آئی کلاؤڈ کمپیوٹنگ ،بگ ڈیٹا سلوشن ، انفارمیشن سکیورٹی ، ویب اور ای کامرس سلوشن سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔