اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 16 سے 22 جنوری کے دوران شمالی علاقہ جات میں شدید برف باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے،مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کی آمد کے باعث گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں شدید بارش اور بر ف باری متوقع ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت، ہنزہ، سکردو، استور، چترال، دیر، …
این ڈی ایم اے نے 16 سے 22 جنوری کے دوران شمالی علاقہ جات میں شدید برف باری کا الرٹ جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 16 سے 22 جنوری کے دوران شمالی علاقہ جات میں شدید برف باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے،مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کی آمد کے باعث گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں شدید بارش اور بر ف باری متوقع ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت، ہنزہ، سکردو، استور، چترال، دیر، مالم جبہ، سوات، بٹگرام، ناران، کاغان، گلیات اور مری میں درمیانی سے شدید بر ف باری کا امکان ہے جبکہ آزاد کشمیر کے نیلم ویلی، مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ اور پونچھ میں بھی برف باری اور بارش متوقع ہے۔شدید برف باری کے باعث سڑکوں پر پھسلن، عارضی بندش اور حدِ نگاہ میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے، لینڈ سلائیڈنگ اور پھسلن کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اسی طرح 20 تا 23 جنوری کے دوران پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ ممکنہ موسمی صورتحال کے دوران بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔این ڈی ایم اے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سفر ناگزیر ہو تو گاڑی کے ٹائروں پر حفاظتی زنجیر کا استعمال یقینی بنائیں۔ شدید سرد موسم کے دوران گرم کپڑوں اور ہیٹر کا محفوظ استعمال کرنے، بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔
الرٹ میں صوبائی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو پہاڑی علاقوں میں ممکنہ برف باری کے پیش نظر پیشگی اقدامات اور ضروری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیاحتی مقامات پر دستیاب وسائل، بالخصوص رہائشی مقامات کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے آمد و رفت کے لئے اقدامات یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق موسم سے متعلق مستند معلومات کے لئے ٹی وی، ریڈیو، تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ سے رہنمائی حاصل کی جائے۔ این ڈی ایم اے تمام ممکنہ خطرات اور موسمی صورتحال کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہی اور ضروری اقدامات کے لئے ہدایات جاری کر رہا ہے۔








