اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی کے اندر کسی قسم کا کوئی آپریشن نہیں کیا جا رہا ۔ جمعہ کو سینیٹ میں سینیٹر جان محمد بلیدی کے توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کی …
قائداعظم یونیورسٹی کے اندر کسی قسم کا کوئی آپریشن نہیں کیا جا رہا ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی کے اندر کسی قسم کا کوئی آپریشن نہیں کیا جا رہا ۔ جمعہ کو سینیٹ میں سینیٹر جان محمد بلیدی کے توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کی حالیہ کارروائی ڈپلومیٹک انکلیو سے ملحقہ علاقے مسلم کالونی میں کی گئی جہاں سی ڈی اے کی زمین پر غیر مقامی افراد کی جانب سے بنائی گئی تجاوزات کو ختم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، قائداعظم یونیورسٹی کے احاطہ میں کسی قسم کے آپریشن کی کوئی بات درست نہیں۔








