اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن (ر) اسداللہ نے ملاقات کی اورسی پیک کے تحت جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہاں ملاقات میں پنیالہ انٹرچینج، شاہ عیسیٰ انٹرچینج اور ڈیرہ اسماعیل خان سے رمک، تونسہ تا ڈیرہ غازی خان دو رویہ سڑک کی تعمیر کے …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چیئرمین این ایچ اے کیپٹن (ر) اسداللہ کی ملاقات ، سی پیک کے تحت جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن (ر) اسداللہ نے ملاقات کی اورسی پیک کے تحت جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہاں ملاقات میں پنیالہ انٹرچینج، شاہ عیسیٰ انٹرچینج اور ڈیرہ اسماعیل خان سے رمک، تونسہ تا ڈیرہ غازی خان دو رویہ سڑک کی تعمیر کے امور زیر غور آئے۔
گورنر نے ان منصوبوں کو خطے کی معاشی ترقی، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور عوامی سہولیات میں اضافے کے لئے نہایت اہم قرار دیا۔ ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان ڈیرہ غازی خان روڈ منصوبہ میں نائیویلہ سمیت تین بڑے شہروں کے لئے بائی پاس روڈ بنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سی پیک کے تحت سڑکوں اور انٹرچینجز کی تعمیر سے جنوبی خیبرپختونخوا اور ملحقہ علاقوں میں رابطہ کاری بہتر ہوگی، سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے اور عوام کو سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ چیئرمین این ایچ اے کیپٹن (ر) اسداللہ نے گورنر کو منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ مقررہ معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ گورنر نے این ایچ اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔








