اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):سینیٹ کا اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس جمعہ کو سینیٹر شیریں رحمان کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران وقفہ سوالات، قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس ، مختلف بلز، قانون سازی اور توجہ دلاؤ نوٹس ایوان کی کارروائی کا حصہ رہے۔ اراکین نے اہم قومی و عوامی نوعیت کے امور پر اظہارِ خیال کیا اور متعلقہ وزارتوں …
ایوانِ بالا کا اجلاس پیر کی شام 4بجے تک ملتوی

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):سینیٹ کا اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس جمعہ کو سینیٹر شیریں رحمان کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران وقفہ سوالات، قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس ، مختلف بلز، قانون سازی اور توجہ دلاؤ نوٹس ایوان کی کارروائی کا حصہ رہے۔ اراکین نے اہم قومی و عوامی نوعیت کے امور پر اظہارِ خیال کیا اور متعلقہ وزارتوں کی جانب سے جوابات بھی دیئے گئے۔کارروائی مکمل ہونے کے بعد صدرِ اجلاس نے ایوان کی کارروائی پیر کی شام چار بجے تک کے لئے ملتوی کر دی۔








