قومی پیغام امن کمیٹی نے قلیل عرصے میں فعال کردار ادا کیا، امن کا پیغام لے کر پورے ملک میں جائیں گے، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قومی پیغام امن کمیٹی نے قلیل عرصے میں قومی بیانیہ کی تشکیل بالخصوص دہشت گردی کے حوالے سے معاملات میں فعال کردار ادا کیا، امن کا پیغام لے کر پورے ملک میں جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں قومی پیغام امن کمیٹی کے ارکان کی وزیراعظم محمد شہباز شریف …

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قومی پیغام امن کمیٹی نے قلیل عرصے میں قومی بیانیہ کی تشکیل بالخصوص دہشت گردی کے حوالے سے معاملات میں فعال کردار ادا کیا، امن کا پیغام لے کر پورے ملک میں جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں قومی پیغام امن کمیٹی کے ارکان کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی اجازت اور منظوری سے قومی پیغام امن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، اس کمیٹی میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، مشائخ عظام اور اقلیتوں کے سرکردہ رہنمائوں کو شامل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے بہت ہی قلیل عرصے بڑا فعال کردار ادا کیا ہے، قومی بیانیہ کی تشکیل بالخصوص دہشت گردی کے حوالے سے معاملات میں کمیٹی کا کردار لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کا پیغام لے کر پورے ملک میں جائیں گے، کمیٹی کے مینڈیٹ کے تحت صوبائی کمیٹیاں اور پھر ضلعی کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔