اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6.01 فیصد جبکہ نومبر میں سالانہ بنیادوں پر 10.37 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکا رڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکا اشاریہ(ایل ایس ایم آئی) 115.72 پوائنٹس ریکا رڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی …
بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6.01 فیصد،نومبرمیں سالانہ بنیادوں پر 10.37 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکا رڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6.01 فیصد جبکہ نومبر میں سالانہ بنیادوں پر 10.37 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکا رڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکا اشاریہ(ایل ایس ایم آئی) 115.72 پوائنٹس ریکا رڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 109.65 پوائنٹس کے مقابلہ میں 6.01 فیصد زیادہ ہے
۔نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکا اشاریہ 118.28 پوائنٹس ریکا رڈ کیا گیا جواکتوبرکے 118.09 پوائنٹس کے مقابلہ میں 0.16 فیصد اورنومبر 2024کے 107.17 پوائنٹس کے مقابلہ میں 10.37 فیصد زیادہ ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق خوراک کے شعبہ کی پیداوارمیں نموکی شرح 0.47 فیصد،تمباکو0.06 فیصد،ٹیکسٹائل 0.32 فیصد،گارمنٹس 1.24 فیصد،پیپر اینڈبورڈ0.07 فیصد،پٹرولیم مصنوعات 1.29 فیصد،سیمنٹ 0.78 فیصد،برقی آلات 0.22 فیصد،آٹوموبائل 1.77 فیصد اور ٹرانسپورٹ آلات کی پیداوارمیں 0.24 فیصد کی نمو ہوئی۔ اس کے برعکس کیمیکلز کی پیداوارمیں 0.12 فیصد،فارما0.34 فیصد، آئرن اینڈسٹیل مصنوعات 0.17 فیصد،مشینری آلات 0.05 فیصد اور فرنیچر کی پیداوارمیں 0.19 فیصد کی کمی ہوئی۔








