گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کی ملاقات

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ساجد حسین طوری نے ملاقات کی جس میں کرم کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہاں ملاقات میں ساجد حسین طوری نے گورنر کو پارٹی کی تنظیمی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا اور کوہاٹ میں پیپلز یوتھ کے کنونشن کے انعقاد کے معاملات …

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ساجد حسین طوری نے ملاقات کی جس میں کرم کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہاں ملاقات میں ساجد حسین طوری نے گورنر کو پارٹی کی تنظیمی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا اور کوہاٹ میں پیپلز یوتھ کے کنونشن کے انعقاد کے معاملات اور دیگر تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔