سال 2025 میں شفافیت اور میرٹ کے اصولوں کے نتیجہ میں ملک کے توانائی شعبے میں تاریخی اور دوررس تبدیلی آئی ، ترجمان پاور ڈویژن

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ سال 2025 میں شفافیت اور میرٹ کے اصولوں پر غیر متزلزل عملدرآمد کے نتیجے میں ملک کے توانائی شعبے میں تاریخی اور دوررس تبدیلی آئی ہے۔ جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ صوابدیدی اور سفارشات پر مبنی طرزِ عمل کے خاتمے اور اس کی جگہ شفاف، کھلے اور قواعد پر مبنی نظام کے نفاذ سے ایک …

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ سال 2025 میں شفافیت اور میرٹ کے اصولوں پر غیر متزلزل عملدرآمد کے نتیجے میں ملک کے توانائی شعبے میں تاریخی اور دوررس تبدیلی آئی ہے۔ جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ صوابدیدی اور سفارشات پر مبنی طرزِ عمل کے خاتمے اور اس کی جگہ شفاف، کھلے اور قواعد پر مبنی نظام کے نفاذ سے ایک جانب قومی خزانے کو نمایاں مالی بچت حاصل ہوئی جبکہ دوسری جانب لاکھوں صارفین کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بجلی کے شعبہ میں سال 2025 میں شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر تاریخی اصلاحات کی ہیں، گردشی قرضہ میں 780 ارب روپے کمی، بجلی کے نقصانات میں 191 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔اپنے میٹر کی خود ریکارڈنگ اور 118 سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے اوسط نرخ میں کمی ہوئی ، صنعتی سبسڈی کا بوجھ 123 ارب روپے کم ہوا،شفاف ٹینڈرنگ اور میرٹ پر تقرریوں نے بجلی کے شعبے کو بدلا ،6. 90 سو میگاواٹ کے غیر ضروری منصوبے منسوخ کئے گئے، مستقبل کے 4500 ارب روپے کے واجبات بچائے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی صنعت کی مسابقت بڑھی، صنعتی ٹیرف میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ،اقرباپروری کا خاتمہ ہوا، شکایات اب میرٹ پر 118 پر حل ہوں گی، سمارٹ میٹر کی قیمت میں 40 فیصد کمی سے صارفین کے لئے آسانی ہوگی ۔ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ پاور ڈویژن کا تاریخی کارنامہ ہے کہ بجلی کا شعبہ اب عوامی خدمت اور شفافیت کی علامت بن چکا ہے۔