لاہور۔16جنوری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 29 لاکھ 40 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مرحوم سینئر کلرک انور علی کی بیوہ کو عارضہ دل کے علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے فنڈز جاری کئے۔ریٹائرڈ اسسٹنٹ سید ضیا شبیر کو بلڈ کینسر کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے،مرحوم اے ایس …
پولیس ملازمین کے علاج معالجے کیلئے مزید 29 لاکھ 40 ہزار روپے فنڈز جاری

مزید خبریں
لاہور۔16جنوری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 29 لاکھ 40 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مرحوم سینئر کلرک انور علی کی بیوہ کو عارضہ دل کے علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے فنڈز جاری کئے۔ریٹائرڈ اسسٹنٹ سید ضیا شبیر کو بلڈ کینسر کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے،مرحوم اے ایس آئی عبدالوحید کی بیوہ کو کینسر کے علاج معالجے کیلئے 2 لاکھ 25 ہزار روپے فنڈز جاری کئے۔
کانسٹیبل قمر عباس کو علاج معالجے کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے دیئے گئے، مرحوم سب انسپکٹر مختار حسین کی بیوہ کو کینسر کے علاج معالجے کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فنڈز جاری کئے۔مرحوم ریٹائرڈ کانسٹیبل شوکت علی کی بیوہ کو کینسر علاج معالجے کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے دیئے گئے، کانسٹیبلز شہریار، محمد نواز، محمد اسلم، لیڈی کانسٹیبل شکیلہ منیر کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کئے۔اے ایس آئی اکرام اللہ، ٹریفک اسسٹنٹ انوارالحق، سینئر کلرک شہزاد رفیع کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دیئے گئے، کانسٹیبلز محمد بلال، محمد راشد، محمد ذیشان کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 2 لاکھ 25 ہزار روپے فنڈز جاری کئے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ انسپکٹر عمران مقبول، ہیڈ کانسٹیبل جواد حسین، ڈرائیور کانسٹیبل ندیم شاہد کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 2 لاکھ 20 ہزار روپے دیئے گئے، ڈی ایس پی محمد اسماعیل، لیڈی ہیڈ کانسٹیبل مسرت شاہین، جونیر پٹرولنگ آفیسر عدیل عادل کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے فنڈز جاری کئے۔
اے ایس آئی محمد صدیق، مرحوم کانسٹیبل فیاض احمد کی بیوہ، ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد اسلم کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر ایک لاکھ 70 ہزار روپے دیئے گئے، آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجرا کی منظوری دی۔آئی کی پنجاب نے کہاکہ پولیس فورس اور انکے اہلخانہ کی ویلفیئر پر روزانہ 2 کروڑ70 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے جا رہے ہیں،مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔








