ٹوکیو۔16جنوری (اے پی پی):ٹوکیو میں 8 واں پاکستان-جاپان حکومت-بزنس جوائنٹ ڈائیلاگ جمعہ کو منعقد ہوا۔اس سے قبل اس کا آخری اجلاس 2018 میں منعقد کیا گیا تھا۔ ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان اور جاپان کے پارلیمانی نائب وزیر اقتصادیات، تجارت اور صنعت تاکو کوموری نے کی جس میں سینئر حکام اور دونوں طرف سے نجی شعبے کے نمائندوں نے شرکت …
ٹوکیو میں 8 واں پاکستان-جاپان حکومت-بزنس جوائنٹ ڈائیلاگ کا انعقاد

مزید خبریں
ٹوکیو۔16جنوری (اے پی پی):ٹوکیو میں 8 واں پاکستان-جاپان حکومت-بزنس جوائنٹ ڈائیلاگ جمعہ کو منعقد ہوا۔اس سے قبل اس کا آخری اجلاس 2018 میں منعقد کیا گیا تھا۔ ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان اور جاپان کے پارلیمانی نائب وزیر اقتصادیات، تجارت اور صنعت تاکو کوموری نے کی جس میں سینئر حکام اور دونوں طرف سے نجی شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی۔بات چیت میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے، تجارت اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے اور پاکستان اور جاپان کے درمیان عملی، فالو اپ پر مبنی روابط کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔








