اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اورہلکی برف باری جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے …
بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے، چند مقامات پر بارش اورہلکی برف باری اور ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد و خشک رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اورہلکی برف باری جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا تاہم بالائی خیبر پختونحوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش /ہلکی برف باری ہوئی ۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونحوا کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی ۔ سب سے زیادہ بارش کالام 04 اور پٹن میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ ،سکردومنفی09، گوپس منفی08، بگروٹ منفی 05 اور کالام میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔








