اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):اسلام آ باد پولیس عوام کی خدمت کے مشن پر گا مزن ہے، اس ضمن میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی …
ایس ایس پی آپریشنز کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):اسلام آ باد پولیس عوام کی خدمت کے مشن پر گا مزن ہے، اس ضمن میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کی فوری دادرسی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں نے اپنے مسائل کے حل کے لئے اپنی شکایات پیش کیں۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس خواتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے، شہریوں کو ہرممکن ریلیف مہیا کرنا اولین ترجیح ہے، قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں، تمام درخواستوں پر میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے، شہریوں کی جان، مال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے۔








