آسیہ اندرابی ایک فرد نہیں، مزاحمت اور استقامت کی علامت ہیں ، مشعال حسین ملک

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ آسیہ اندرابی کی سزا کشمیری عورت کی غیرت پر حملہ ہے،آسیہ اندرابی ایک فرد نہیں، مزاحمت اور استقامت کی علامت ہیں ۔ جمعہ کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار جیلوں اور کالے قوانین سے کشمیری عوام کا حوصلہ نہیں توڑ سکتی ۔مشعال حسین ملک نے کہا کہ آسیہ اندرابی ایک فرد نہیں، …

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ آسیہ اندرابی کی سزا کشمیری عورت کی غیرت پر حملہ ہے،آسیہ اندرابی ایک فرد نہیں، مزاحمت اور استقامت کی علامت ہیں ۔ جمعہ کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار جیلوں اور کالے قوانین سے کشمیری عوام کا حوصلہ نہیں توڑ سکتی ۔مشعال حسین ملک نے کہا کہ آسیہ اندرابی ایک فرد نہیں، مزاحمت اور استقامت کی علامت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹے مقدمات میں گرفتار کشمیری خواتین کی جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو اے پی اے قانون، آزادیٔ رائے اور حقِ خودارادیت دبانے کا ہتھیار ہے ،مودی حکومت یاد رکھے، کشمیری عورت کبھی نہیں جھکتی۔ مشعال حسین ملک نے کہا کہ ہر ظلم، ہر سزا کشمیریوں کے جذبے کو اور مضبوط کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ضمیر کی خاموشی کشمیری مظلومیت میں شریک ہے ۔مشعال حسین ملک نے کہا کہ آسیہ اندرابی اور دیگر قیدی خواتین کی جدوجہد تاریخ بن رہی ہے اور کشمیری عوام کی جدوجہد انصاف اور آزادی تک جاری رہے گی۔